۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عظمت علی ‘کو ’نوجوان محقق ایوارڈ‘

حوزہ/ بزرگ عالم دین مولانا ابن حسن املوی واعظ کی رہائش گاہ ’حسن منزل‘واقع املو، مبارک پور میں عظمت علی نے مولانا سے خصوصی ملاقات کی اور اپنی علمی و ادبی سرگرمیوں سے روشناس کرایا اور ’مقصد حسینی‘کا تازہ شمارہ ’صدیقہ نمبر‘بغرض مطالعہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فخر دیار شبلی، ضلع اعظم گڈھ کے معروف قصبہ مبارک پور کی سرزمین سے ابھرتے ہوئے فعال قلم کار اور نوجوان صحافی ’عظمت علی ‘کو لکھنؤ میں ’ادارہ مقصد حسینی ‘کی جانب سے ’نوجوان محقق ایوارڈ‘ سےنوازا گیا۔ واضح ہو کہ عظمت علی، محلہ شاہ محمد پور کے رہنے والے محمد حسن کے فرزند ہیں اور لکھنؤ سے شائع ہونے والے سہ ماہی اردو رسالہ ’مقصد حسینی‘کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ 

بزرگ عالم دین مولانا ابن حسن املوی واعظ کی رہائش گاہ ’حسن منزل‘واقع املو، مبارک پور میں عظمت علی نے مولانا سے خصوصی ملاقات کی اور اپنی علمی و ادبی سرگرمیوں سے روشناس کرایا اور ’مقصد حسینی‘کا تازہ شمارہ ’صدیقہ نمبر‘بغرض مطالعہ پیش کیا۔ مولانا ابن حسن نے عظمت علی کی علمی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے دلی خوشی کا اظہا رکیا اور صمیم قلب سے دعا اور مبارک باد بھی دی ۔ 

عظمت علی اردوزبان کے علاوہ انگلش، عربی، فارسی بھی جانتے ہیں اور انگلش زبان میں ان کے کئی آرٹیکلز اور ترجمے بھی شائع ہوچکے ہیں ۔عظمت علی کی اردو خدمات کے اعتراف میں ’نوجوان محقق ایوارڈ‘ملنے پر مولانا مظاہر حسین ،پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارک پور، مولانا شمشیر علی مختاری، پرنسپل مدرسہ جعفریہ، کوپاگنج، مولانا غلام پنجتن مبارک پور ی اور مولانا عارف حسین املوی، المنتظر نوگاواں سادات کے علاوہ دیگر دوستوں نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .